میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مفتی تقی عثمانی پاکستانی لڑکیوں کی عالمی مقابلہ حسن میں شرکت پر برہم

مفتی تقی عثمانی پاکستانی لڑکیوں کی عالمی مقابلہ حسن میں شرکت پر برہم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے پانچ پاکستانی لڑکیوں کے عالمی مقابلہ حسن میں حصہ لینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔مِس یونیورس کے مقابلے کی تقریب اس سال ایل سلواڈور میں منعقد کی جائے گی۔ جس کیلئے پاکستان سے پانچ خوبصورت لڑکیوں کو فائنل کر لیا گیا ہے۔کراچی سے 24 سالہ اریکا رابن، لاہور سے 24 سالہ حرا انعام، راولپنڈی سے 28 سالہ جیسیکا ولسن، 19 سالہ امریکی نژاد پاکستانی ملیکہ علوی اور پنجاب سے 26 سالہ سبرینا وسیم عالمی مقابلہ حسن میں جانے کیلئے ایک دوسری کا مقابلہ کریں گی، اور ان پانچوں میں سے جیتنے والی لڑکی ہی مس یونیورس کے ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہو سکے گی۔مفتی تقی عثمانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ 5 دو شیزائیں عالمی مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی اگر یہ سچ ہے تو ہم کہاں تک نیچے گریں گے؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں