کے الیکٹرک نے بلوں میں کے ایم سی چارجز لینا شروع کر دیے
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
اضافی بلوں کے ستائے کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور بُری خبر آگئی ہے کہ کے الیکٹرک نے بلوں میں کے ایم سی چارجز لینا شروع کر دیے ہیں۔ کے الیکٹرک اور کے ایم سی میں ٹیکس وصولی کا معاہدہ طے پا گیا۔ شہریوں کو بغیر آگاہ کیے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی چارجز بھیج دیے گئے۔ کے ایم سی کا میونسپل ٹیکس بجلی کے بلوں شامل کر دیا گیا۔200 یونٹ استعمال پر 50 روپے اور 200 سے 700 یونٹ پر 150 روپے میونسپل ٹیکس عائد ہوگا۔ 700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کو 200 روپے ماہانہ ٹیکس دینا ہوگا۔ کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو ماہانہ 200 روپے میونسپل ٹیکس کی صورت میں دینا ہوگا۔ ایک گھر میں ایک سے زائد میٹروں پر بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ شہر کے مجموعی طور پر 24 لاکھ صارفین سے میونسپل ٹیکس وصول کیا جائے گا۔