میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیس بحران شدت اختیار کرگیا،کراچی میں لوڈشیڈنگ کاخطرہ

گیس بحران شدت اختیار کرگیا،کراچی میں لوڈشیڈنگ کاخطرہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ اور بلوچستان میں گیس بحران شدت اختیارکرگیا جس کے باعث 17 ستمبر تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ ترجمان سوئی سدرن نے کہا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل پر گیس لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔ قلت کے باعث کراچی کے بعض علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایت ہو سکتی ہے ، پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بھی جزوی طور پر کم کی جائے گی۔غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کرنے کا امکان ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق 14 سے 17 ستمر تک سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشن کو گیس کی فراہمی بند کر دی جائے گی جبکہ کے الیکٹرک کو بھی گیس کی سپلائی کم دی جائے گی۔ کے الیکٹرک کو اس وقت 170 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گیس کی کمی کو پورا کرنے میں دشواری ہوئی تو غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی، دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنزاب چار دن بعد ہفتے کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں