میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موٹر وے کیس کا ایک ملزم گرفتار،زیادتی کا اعتراف کرلیا

موٹر وے کیس کا ایک ملزم گرفتار،زیادتی کا اعتراف کرلیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۰

پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کے دوست شفقت کو گرفتار کرلیا جس نے واقعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا ہے

شیئر کریں

پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کے دوست شفقت کو گرفتار کرلیا جس نے واقعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا ہے جبکہ اس کا ڈی این اے بھی میچ ہوگیا ہے ، شفقت نے دوران تفتیش انکشاف ہے کہ مرکزی ملزم عابد نے شیخوپورہ میںبھی ڈکیتی کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشآنہ بنایا لیکن اس کے خلاف صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوا ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزار اور آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی واقعہ کے ایک ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اورپولیس نے شفقت نامی شخص کو دیپالپور سے گرفتار کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ از خود گرفتار ی پیش کرنے والے ملزم وقار الحسن نے اپنے بیان میں شفقت نامی شخص کی نشاندہی کی تھی، وقار الحسن کے مطابق ملزم شفقت مرکزی ملزم عابد کا قریبی دوست ہے اور دونوں مل کر وارداتیں کرتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم شفقت واقعے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیاتاہم پولیس نے ڈی این اے سیمپل بھی لے کر فرانزک بھجوایا جو جائے وقوعہ سے حاصل شدہ شواہد سے میچ کر گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق شفقت نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم عابد نے شیخوپورہ میں بھی دوران ڈکیتی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوا ،مدعی نے کیس کی پیروی سے انکار کر دیاتھا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹوئٹ پر واقعہ میں ملوث ایک ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شفقت نے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔ مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے بھی ٹیمیں کوشاں ہیں اور اسے بھی جلد گرفتار کر لیا ہائے گا۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل وکرم، جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کے سائنسی تجزیے اور تفتیش کی روشنی میں پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے ملزموں میں سے ایک ملزم شفقت علی ولد اللہ دتہ سکنہ ہارون آباد، ضلع بہاولنگر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم شفقت علی کا ڈی این اے جائے وقوعہ سے حاصل شدہ ڈی این اے سے مطابقت رکھتا ہے ۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ جس طرح پنجاب پولیس کی شبانہ روز کاوشوں سے ملزمان کی شناخت اور ملزم شفقت کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اسی طرح انشا ء اللہ مفرورملزم عابد ملہی کو بھی جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کردیا جائے گا ۔ جبکہ دوسری جانب موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے پولیس نے گھیراؤ کرلیا ہے، ملزم عابد کو پیغام پہنچایا گیا کہ بھاگنے کی کوشش نہ کرنا، ملزم عابد کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق موٹروے پر خاتون زیادتی کیس کے ملزم شفقت کی گرفتاری کے بعد پولیس مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے اس کے نامعلوم ٹھکانے پر پہنچ گئی ہے۔جہاں پر پولیس کی بھاری نفری نے ملزم عابد کا گھیراؤ کرلیا ہے۔ پولیس نے وہاں پر اعلان کیا اور ملزم عابد کو پیغام بھجوایا کہ بھاگنے کی کوشش نہ کرنا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں