میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت سندھ نے کورونا سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی

محکمہ صحت سندھ نے کورونا سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

محکمہ صحت سندھ نے کورونا سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا گذشتہ 13دنوں میں کورونا کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ستمبر میں 2459 افراد میں کورونا کیسز اور 36 افراد جاں بحق ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز میں پھر سے اضافہ ہونے لگا، محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ 13دنوں میں کورونا کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔محکمہ صحت نیرپورٹ وزیراعلی سندھ کوارسال کردی ، جس میں کہا گیا ہے کہ ستمبرمیں 2459افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، رواں ماہ کورونا وائرس کے شکار 36افراد جاں بحق ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاپنگ مالز ،مارکیٹس سے488افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور سندھ کیدیہی اضلاع میں بھی کورونا کیکیسزکی تعداد میں اضافہ ہوا ، جبکہ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔یاد رہے چند روز قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بتایا تھا کہ صوبے میں ایک بار پھر کرونا کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں