زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کیلئے قانون لانے کا فیصلہ
شیئر کریں
وزیراعظم نے زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کے لیے قانون کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے زیادتی کے مجرموں نامرد بنانے کے لیے قانون کی منظوری دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قانون کی منظوری دئیے جانے کے بعد وفاقی وزیر فیصل واڈا نے بل کے ڈرافٹ پر کام شروع کر دیا۔فیصل واوڈا فیصل واوڈ ڈرافٹ کو مکمل کرنے کے بعد بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیں گے۔اس حوالے سے فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ انسانی قانون کے چیمپئن نہ آئے تو پھانسی کا بل منظور کریں گے۔زیادتی کے مجرموں کوپھانسی دینے کے لیے بھی بل لائیں گے۔پھانسی کا بل منظور نہ ہوا تو نامرد بنانے کا فیصلہ منظور کروائیں گے۔حکومت نے بل کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔جب کہ سینٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو آن بورڈ لے لیا اب بل لانے کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے۔فیصل واوڈا اور فیصل جاوید جنسی مجرموں کو سزا دینے کے حوالے سے ہم آواز بن گئے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنسی زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینی چاہیے، سانحہ موٹروے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، بچوں کے سامنے جو ہوا اس سے بہت صدمہ پہنچا، جنسی زیادتی کے ملزمان کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ موٹروے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بچوں کے سامنے جو ہوا اس سے صدمہ پہنچا۔ جنسی زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دی جانی چاہیے۔ جنسی زیادتی کے مرتکب ملزمان کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔واضح رہے کہ پوری قوم کی طرف سے سانحہ موٹروے کے بعد جنسی مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔