میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم 6 ماہ کے دوران کورونا سے بچائو کے انتظامات نہیں کرسکا

محکمہ تعلیم 6 ماہ کے دوران کورونا سے بچائو کے انتظامات نہیں کرسکا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو) سندھ بھر میں اسکول 6ماہ بعد آج کھل جائیں گے، محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں صابن، ماسک اور دیگر اشیاء فراہم کرنے کے لئے محکمہ صحت کو خط لکھ دیا، ہزاروں اسکولوں میں ہاتھ دھونے کے لئے پانی بھی موجود نہیں، محکمہ تعلیم انتظامات مکمل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث تمام تعلیمی ادارے 13 مارچ کو بند کیئے گئے تھے ، پہلے مرحلے میں کلاس نہم اور اس سے اوپر کی تمام کلاسز آج کھولی جائیں گی، وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ ہم نے ضلع، سول اور صوبائی انتظامیہ کے ذریعے ٹیمیں تشکیل دیں ہیں جو تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کریں گی، اگر کسی اسکول یا علاقے میں کورونا کے پھیلنے کی اطلاعات موصول ہوں گی تو اس علائقے کے اسکولوں کو بند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو مکمل ایس او پیز کے تحت اسکول بھیجیں، ماسک لازمی پہنائیںاوربچوں کو لازمی 5سے 6 بار 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونے کی تاکید کریں، اسکول میں بچوں کو پانی اور لنچ باکس کے ساتھ بھیجیں۔دوسری جانب محکمہ تعلیم نے محکمہ صحت کو خط لکھ کے درخواست کی ہے کہ اسکولوں میں بچوں اور اساتذہ کے ہاتھ دونے لئے صابن فراہم کیا جائے ، اساتذہ اور عملے کے لئے ماسک بھی پہنچائیں جائیں، کلاس رومز میں کورونا سے بچائو کے لئے اقدامات کیئے جائیں، محکمہ تعلیم نے یونیسیف ، ڈبلیو ایچ اور دیگر عالمی اداروں سے بھی مدد طلب کرلی ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ محکمہ تعلیم نے ریفارم سپورٹ یونٹ کو سروے کرنے کی ہدایت کی تھی کہ سندھ بھر میں ایسے کتنے اسکول ہیں جہاں پر پانی تک موجود نہیں، ریفارم سپورٹ یونٹ ابھی تک یہ سروے مکمل نہیں کرسکالیکن کراچی سمیت اندرون سندھ کے ہزاروں اسکولوں کی نشاندہی ہوئی ہے جہاںپانی موجود نہیں، طلبہ اور اساتذہ پینے کا پانی یا ہاتھ دھونے ہوٹلوں اور اوطاقوں پر جاتے ہیں، اس طرح محکمہ تعلیم 6 ماہ کے دوران بھی انتظامات مکمل نہیں کرسکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں