میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گول کیپرسلمان اکبر کی بیٹی بھی گول کیپر بن گئیں

گول کیپرسلمان اکبر کی بیٹی بھی گول کیپر بن گئیں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۰

۔ذرائع کے مطابق ہاکی اولمپین گول کیپر سلمان اکبر کی 12 سالہ بیٹی فضا سلمان12 نمبر ٹی شرٹ پہن کر ہالینڈ کے کلب کی انڈر 14 ٹیم کی رکن بن گئی ہیں

شیئر کریں

قومی ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز گول کیپر سلمان اکبر کی بیٹی فضا بھی گول کیپر بن گئیں۔ذرائع کے مطابق ہاکی اولمپین گول کیپر سلمان اکبر کی 12 سالہ بیٹی فضا سلمان12 نمبر ٹی شرٹ پہن کر ہالینڈ کے کلب کی انڈر 14 ٹیم کی رکن بن گئی ہیں۔فضا سلمان کے خلاف ڈیبیو میچ میں کوئی گول نہیں ہوا اور یوں ان کے کلب نے میچ میں فتح حاصل کی ۔اس موقع پر سلمان اکبر نے کہا کہ فضا ہاکی تو مسلسل کھیل رہی ہیں اب انہوں نے خود گول کیپر بننے کی خواہش کی اور یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ فضا نے گول کیپر کی حیثیت سے پہلا میچ کھیلا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیرئیر بناتی ہے یا نہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ ہاکی پلیئر کی بیٹی ہاکی کھیل رہی ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان کے سابق گول کیپر اولمپین سلمان اکبر کی 12 سالہ بیٹی فضا سلمان چارسال سے ہاکی کھیل رہی ہیں اب وہ ہالینڈ کے مقامی کلب کی انڈر 14 ٹیم کی گول کیپر بن گئی ہیں اور اپنے والد سلمان اکبر کی طرح 12 نمبر کی شرٹ پہنتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں