میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین کی کشمیری رہنمائوں سے ملاقات

امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین کی کشمیری رہنمائوں سے ملاقات

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی کانگریس کی امور خارجہ کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین بریڈ شرمین نے کشمیری رہنمائوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کشمیری رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر میں مقیم اپنے عزیزوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ کشمیری رہنمائوں کا کہنا تھاکہ وہ اپنے عزیزوں سے رابطہ اور مریضوں کا علاج نہیں کر سکتے ۔ کشمیریوں نے بتایا کہ اپوزیشن تک کو پابندیوں کا سامنا ہے ۔ بریڈ شرمین نے پاکستانی امریکی ڈاکٹر آصف محمود کی کیلی فورنیا میں رہائش گاہ پر ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔جبکہ نجی ٹی وی سے انٹرویو میںرکن کانگریس بریڈ شرمین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد کانگریس کے ہونے والے اجلاس کے موقع پرا مریکی کانگریس کی امور خارجہ کی ذیلی کمیٹی مقبوضہ کشمیر کے معاملہ پر سماعت کرے گی۔ کمیٹی کے اجلاس میں جنوبی ایشیاء کے چیف اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ افسر بھی شرکت کریں گے ۔ بریڈ شرمین کا کہنا تھا کہ میری تو خواہش تھی کہ کمیٹی فوری طور پر مقبوضہ کشمیر کے معاملہ کی سماعت کرتی تاہم اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے سماعت بعد میں کی جائے گی، سماعت میں اعلی حکام کی شرکت سے متعلق محکمہ خارجہ کے جواب کا انتظار ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے سب کچھ کرنا چاہیے خاص طور پر وہ لوگ جو مریض ہیں۔ بھارتی اقدامات کے سبب کشمیری اپنے عزیزوں سے رابطہ، مریضوں کاعلاج نہیں کر سکتے جب کہ وہاں تو اپوزیشن تک کو پابندیوں کا سامنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پوری دنیا میں انسانی حقوق کے مسائل پر توجہ دیتا ہے اور ہمارے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے اس پر توجہ مرکوز کی جائے ، امید ہے بھارت خوراک، ادویات کی فراہمی اور مواصلاتی ذرائع بحال کریگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوری توجہ تو مقبوضہ کشمیر میں جاری صورتحال کی بہتری پر ہو گی تاہم بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370کے خاتمہ پر بھی ہم بات کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ انسانی حقوق کے معاملات پر ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں