میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے طیارے کے انجن میں دوران پرواز آتشزدگی

پی آئی اے طیارے کے انجن میں دوران پرواز آتشزدگی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی ائیرلائن پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، لاہور سے جدہ جانے والے پی آئی اے طیارے کے انجن میں ٹیک آف کرتے ہی آگ لگ گئی، پائلٹ نے فلائٹ کو واپس لاہور ائر پورٹ پر اتار لیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،بتایا گیا ہے کہ طیارہ ٹیک آف کے بعدجیسے ہی لاہور کی حدود سے باہر نکلا تو انجن نمبر ایک میں آگ لگ گئی، پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو واپس ائیرپورٹ پر اتار ا، جہاں ریسکیو عملے نے آگ پر قابو پا لیا جس پر مسافروں نے سکھ کا سانس لیا۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق انجینئرنگ عملے نے بوئنگ 777کو چیک کیااور انجن میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سول ایوی ایشن کا عملہ مسافروں کیلئے دوسرے طیارے کے انتظام میں مصروف ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں