میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سری لنکا کا ڈر بھگانے کیلئے پاکستانی تدبیریں جاری

سری لنکا کا ڈر بھگانے کیلئے پاکستانی تدبیریں جاری

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سری لنکاکا ڈر بھگانے کے لیے پاکستانی تدبیریں جاری ہیں جب کہ سفارتی ذرائع بھی استعمال کرلیے گئے ہیں ۔پاک سری لنکا سیریز رواں ماہ کے آخری ہفتے میں شروع ہوگی، اس میں3ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے ، سری لنکن بورڈ نے گزشتہ دنوں پریس ریلیز میں بتایا کہ وزیر اعظم آفس کی جانب سے پاکستان میں ٹیم پر ممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، وہاںکی موجودہ صورتحال کا ازسر نو جائزہ لینے کیلیے حکومت سے رابطہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق کولمبو میں موجود پاکستانی سفیر نے سری لنکن سیکریٹری دفاع سے ملاقات میں دہشت گردی کے خطرات کی تفصیلات کا پوچھا،انھوں نے بہترین سیکیورٹی کا یقین بھی دلایا۔سری لنکن بورڈ نے وزارت دفاع سے ممکنہ خدشات کے بارے میں تازہ ترین صورتحال جاننے کیلیے رابطہ کیا،امکان یہی ہے کہ سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے کسی نتیجے تک پہنچنے کی کوشش ہو گی، البتہ گزشتہ روز تک بھی پی سی بی کو دورے کے حوالے سے کوئی منفی بات نہیں پہنچائی گئی،اسی لیے چیئرمین احسان مانی مطمئن ہیں کہ بالآخر ٹیم کو پاکستان روانہ کرنے کا فیصلہ کرلیا جائے گا۔یاد رہے کہ اگست میں سری لنکن وفد سیکیورٹی انتظامات کا تسلی بخش جائزہ لینے کے بعد ہی واپس گیا اور مثبت رپورٹ دی، اسی کو سامنے رکھتے ہوئے انکار کرنے والے 10کرکٹرز کو ٹور پر آمادہ کرنے کی کوشش بھی ہوئی لیکن بعد ازاں اگر مگر کی اطلاعات سامنے آنے لگیں، دوسری جانب سیریز میں آئی سی سی کی جانب سے میچ آفیشلز بھجوائے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کا شیڈول ارسال کر دیا گیا تھا، البتہ امپائرز اور ریفریز کو بھیجنے سے قبل آئی سی سی اپنے طریقہ کار کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں