میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی آئل ریفائنریز پر حملے،حکومت ایرانی تیل تنصیبات پر جوابی حملے کرے ،امریکی سینیٹر

سعودی آئل ریفائنریز پر حملے،حکومت ایرانی تیل تنصیبات پر جوابی حملے کرے ،امریکی سینیٹر

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی آئل ریفائنریز پر حملوں کے جواب میں ایرانی تیل کی تنصیبات پرحملے کرے ۔گراہم نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر ٹوئٹ کیا اب وقت آگیا ہے کہ امریکا ایرانی اشتعال انگیزی کا نوٹس لیے ۔ اگر ایران اشتعال انگیزی جاری رکھتا یا جوہری افزودگی میں اضافہ کرتا ہے تو ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ غور کے لیے میز پرلایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت تک اپنی بد سلوکی کو نہیں روکے گا جب تک اسے یہ اندازا نہ ہو کہ اس کے نتائج کتنے خوفناک ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے امریکا کو ایران کی تیل تنصیبات کو تباہ کرنا ہوگا جو ایرانی رجیم کی کمر توڑ دے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون طیاروں کی مدد سے کیے گئے حملوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور تیل کی پیداوار بھی کچھ دیر کے لیے تعطل کا شکار ہوئی۔ یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے کام کرنے والے عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تیل تنصیبات پرحملوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے سیکیورٹی کے شعبے میں سعودی عرب کو تعاون کی پیش کش کی ہے ۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کی اس جارحیت کا مقابلہ کرنے اور اس سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں