میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این اے 120‘عوامی تحریک کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

این اے 120‘عوامی تحریک کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور(بیورو رپورٹ)پاکستان عوامی تحریک نے این اے 120کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کر دیا سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری کا کہنا ہے کہ عوام فیصلہ کریں کہ وہ دہشتگردوں غنڈوں اور انسانیت کے قاتلوں کے ساتھ ہیں یا پھر غریب مظلوم اور انسانیت کے ساتھ ہیں ،جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دینے اور عدالتی اختیارات نہیں یہ لوگ ہمیں تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں ہم جی ٹی روڈ پر کوئی مہم نہیں چلائیں گے نہ ہم عدالت پر کوئی دباؤ ڈالیں گے، لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ طاہر القادری نے این اے 120میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرنے آیا تھا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں