میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، بلڈرسمیر کو ناجائز تعمیرات کی چھوٹ

سندھ بلڈنگ، بلڈرسمیر کو ناجائز تعمیرات کی چھوٹ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد میں بلڈر سمیرکو سندھ بلڈنگ افسران نے غیرقانونی تعمیرات کیلئے چھوٹ دے رکھی ہے ، رہائشی پلاٹ پر کمرشل پورشن تعمیر کیے جارہے ہیں ، جس کے عوض ڈائریکٹر جلیس احمدصدیقی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نواب منگنیجو خطیر رقم اینٹھ رہے ہیں ، اس وقت بھی پلاٹ نمبر آر 795 ،15A 3 بفرزون میں غیرقانونی کمرشل پورشن تعمیرکیے جارہے ہیں ،بلڈر سمیر عرصہ دراز سے خلاف ضابطہ تعمیرات کرنے میں ملوث ہے ، جس کا دعویٰ ہے کہ وہ سسٹم مافیا کو حفاظتی پیکج کیلئے لاکھوں روپے دیتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ اس کے کسی بھی غیرقانونی منصوبے کے خلاف انہدامی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں