قطرکی حماس کو مذاکرات میں واپس لانے کی کوششیں
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ قطری دوست حماس کو مذاکرات میں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔غیرملکی میڈیاکے مطابق حماس کے جنگ بندی مذاکرات میں شرکت سے انکار کے بعد امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔حماس نے مزید بات چیت کے بجائے گزشتہ بات چیت میں طے کی گئی شرائط پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر میں(آج) جمعرات کو غزہ جنگ بندی مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔ایک طرف غزہ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کیلئے اسرائیل نے اپنا وفد بھیجنے کا کہا ہے تودوسری جانب غزہ میں حملوں کا سلسلہ بھی جارے رکھا ہوا ہے۔