اسرائیل پر جوابی حملے کیلئے ایران کی تیاریاں
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
ایران میں افواج کی مسلسل جنگی مشقیں جاری ہیں، جنگی مشقیں اسرائیل کے حالیہ حملے کا جواب دینے کی تیاری کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔تہران سے ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنگی مشقوں میں ایرانی بحریہ اور فوجی دستے بھی شامل ہیں۔ سرکاری ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد ایرانی بحریہ کو بحری چیلنجز کا دفاعی جواب دینے کیلیے تیار رکھنا ہے۔ ایرانی بحری و بری فوج کیلیے جنگی مشقوں کا انعقاد ایرانی صوبے گیلان میں کیا گیا اور مشقوں کیلیے بحر کیسپیئن کا انتخاب کیا گیا ہے۔