سندھ میں ڈاکو راج پر آرمی چیف سے مدد مانگ لی
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
سروری جماعت کے روحانی پیشوا اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں نے سندھ میں ڈاکو راج پر آرمی چیف سے مدد مانگ لی۔مٹیاری میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے، بالائی سندھ میں کوئی آزادانہ گھوم نہیں سکتا۔این اے 216 مٹیاری سے پیپلز پارٹی کے منتخب رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ڈاکوؤں کے سامنے مجبور ہے، ڈاکو راج کا خاتمہ سندھ حکومت کے بس کی بات نہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سندھ میں آئیں اور اس مسئلے کو حل کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج کی قربانیوں کی وجہ سے ملک قائم ہے۔