میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں کا معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا

سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں کا معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا

جرات ڈیسک
منگل, ۱۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں کا معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا، عدالت کا کہنا ہے کہ ابھی تو انتخابات کی کوئی تاریخ ہی طے نہیں ہوئی، الیکشن کمیشن انتخاباات سے قبل تمام معاملات حل کرے۔ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی سندھ میں صوبائی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہیں، سپریم کورٹ میں متعدد بارحلقہ بندیوں کا معاملہ آ چکا ہے، الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقے سے کرے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سندھ میں حلقہ بندیوں پر حساسیت زیادہ ہے، سندھ سے اکثر یہ گلہ کیا جاتا ہے کہ حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کرا رہا ہے؟ ابھی تو انتخابات کی کوئی تاریخ ہی طے نہیں ہوئی، الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل تمام معاملات حل کرے۔عدالت نے حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں