میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

کراچی میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

جرات ڈیسک
منگل, ۱۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ جاموٹ پاڑہ میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ جاں حق بچے کی نعش کو علاقہ مکینوں نے مین ہول سے باہر نکالا جس کی شناخت نعمان ابڑو کے نام سے ہوئی۔ بچے کے والد رحمت نے کہا کہ میرے 4 بچے ہیں نعمان اکلوتا بیٹا تھا، ہم میمن گوٹھ کے رہائشی ہیں اور کچھ دور دعوت میں آئے تھے، نعمان گھر سے نکل کر باہر کھیلنے گیا اور لاپتہ ہو گیا۔ والد رحمت کا کہنا تھا کہ سب جگہ نعمان کو ڈھونڈا لیکن وہ کہیں نہیں ملا جس کے بعد شک ہونے پر میں ہول کو چیک کیا تو نعمان اس میں پڑا ہوا تھا۔ نعمان کے والد نے کہا کہ ہمارے عزیز کے گھر کے سامنے 15 دن سے مین ہول کھلا ہوا تھا جس کی کئی بار انتظامیہ سے شکایت کی مگر اس کے باوجود اس مین ہول کو بند نہیں کیا گیا۔ جاں بحق بچے کے والد نے بتایا کہ ڈپٹی میئر حادثے کے بعد گھر آئے تھے جنہوں نے متعلقہ حکام کے خلاف ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی لیکن کیا فائدہ نعمان ان کی غلفت کی وجہ سے دنیا سے چلا گیا۔ ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے بچے کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، افسوسناک واقعہ پر کوئی عذر قابل قبول نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں