میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا (سینیٹ اجلاس) انوارالحق کاکڑ اور کامران مرتضیٰ میں شدید تلخ کلامی ( اورنگی اور کورنگی میں واقعات ) ڈکیتی مزاحمت پر 2 نوجوان قتل، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک کراچی ، گرمی کی شدت برقرار، پارہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان آپریشن سندور بھارت کیلئے ناسور بن گیا(تاریخی سبکی پرمودی حکومت اور فوج کی نیندیں اڑگئیں) بھارتی آبی جارحیت کیخلاف چین کا پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان حکومت اور طاقتور حلقے مخصوص نشستوں کا فیصلہ بدلنا چاہتے ہیں( سلمان اکرم راجہ) پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات اسپیکر اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بیرسٹر گوہر بھارتی سپریم کورٹ؛ کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن کہنے والے وزیر کی معافی مسترد پی ٹی آئی کو مشورہ ہے عدم اعتماد نہ لائے، جو رہا سہا بھرم ہے وہ بھی ختم ہو جائے گا، خواجہ آصف

ای پیج

e-Paper
دل دل پاکستان جان جان ترکیہ، ارطغرل غازی کے اداکار کی پاکستانیوں کو مبارکباد

دل دل پاکستان جان جان ترکیہ، ارطغرل غازی کے اداکار کی پاکستانیوں کو مبارکباد

جرات ڈیسک
منگل, ۱۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

مشور ترک ڈرامہ سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں عبدالرحمان کا کردار نبھانے والے ترکیہ کے اداکار جلال آل نے پاکستانیوں کو 77 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ملک میں جشن آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، ملک کی گلی گلی، کونے کونے میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے۔ اس موقع پر ترکیہ کے اداکار جلال آل نے اردو زبان میں ویڈیو پیغام جاری کیا اور پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی بہن بھائیوں جنہوں نے ہمارے برے وقت میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ترک اداکار نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی مغفرت کی دعا بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور پاکستان کی دوستی ابد تک قائم رہے اور اللہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دے۔ جلال آل نے آخر میں ‘دل دل پاکستان، جان جان ترکیہ، پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ بھی لگایا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال سیلاب کے بعد ترکیہ کے اداکار جلال آل پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کراچی پہنچے تھے اور امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں