میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلع شرقی ، پٹہ سسٹم مافیا کے 14 بلڈروں کیخلاف کریک ڈائون کی تیاری

ضلع شرقی ، پٹہ سسٹم مافیا کے 14 بلڈروں کیخلاف کریک ڈائون کی تیاری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ خصوصی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے ضلع شرقی کے 14 بلڈروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے، مذکورہ بلڈر مافیا جمشید ٹائون، گارڈن ایسٹ میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث رہی ہے، ضلع شرقی میں پبلک سیل پروجیکٹ میں ایس بی سی اے قانون کے خلاف تعمیرات کرنے والے آباد کے ممبر بلڈروں کی بھی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی غیر قانونی تعمیرات کرنے والی پٹہ سسٹم مافیا سے منسلک بلڈر مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ضلع شرقی کے علاقے جمشید ٹائون اور گارڈن ایسٹ میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈر مافیا کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں مذکورہ بلڈر مافیا پٹہ سسٹم کے سرغنہ شہزاد آرائیں کی خصوصی ٹیم کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات میں ملوث رہے ہیں مذکورہ بلڈروں نے متحدہ لندن اور لیاری گینگ وار کے بعض دہشت گردوں سے غیر قانونی تعمیرات میں رقوم بھی لگوا رکھی ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر تحقیقاتی اداروں نے جن 14 بلڈروں کی فہرست تیار کی ہے ان میں واصف بلڈر، اشرف اجھو، اشفاق افریقہ، آصف مرچی، علی، خالد حیدرآباد کالونی والا، اشفاق عطر والا، ساجد پان والا، پرویز خان، الطاف ماسٹر، حاجی انیس، بلال، عون علی سولجر بازار والا، وقاص صادقین سولجر بازار والا اور عمیر نشتر پارک والا شامل ہیں اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ مذکورہ بلڈروں میں سے زیادہ تر بلڈروں کی غیر قانونی تعمیرات ابھی چل رہی ہیں اور ان غیر قانونی تعمیرات سے بھتہ شہزاد آرائیں اپنے خاص کارندوں کے ذریعے وصول کرتا ہے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ مذکورہ بلڈروں کے جرائم پیشہ افراد سے رابطوں کی تحقیقاتی اداروں کو تصدیق بھی ہوئی ہے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ مذکورہ بلڈر اپنے غیر قانونی پروجیکٹوں میں غیر معیاری تعمیرات سامان استعمال کرتے ہیں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے مذکورہ بلڈروں کے خلاف شہزاد آرائیں پٹہ سسٹم دور میں کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ذریعے کا کہنا ہے کہ جمشید ٹائون اور گارڈن ایسٹ میں پبلک سیل پروجیکٹوں میں ایس بی سی اے قوانین کے خلاف تعمیرات کرنے والے آباد کے ممبر بلڈروں کی فہرستیں بھی تیار کی جارہی ہیں معلوم ہوا ہے کہ آباد کے ممبر بلڈر بھی بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کرتے ہیں مذکورہ بلڈر پبلک سیل پروجیکٹوں کے نقشے منظور کرانے کے بعد قانونی نقشوں کے خلاف تعمیرات کرتے ہیں اور اس کے عوض ایس بی سی اے کو بھاری بھتہ ادا کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں