میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عباسی شہید اسپتال ،ڈاکٹر حنا خانزادہ نے گائنی کی ڈاکٹر کوتشدد کا نشانہ بنا ڈالا

عباسی شہید اسپتال ،ڈاکٹر حنا خانزادہ نے گائنی کی ڈاکٹر کوتشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) عباسی شہید اسپتال میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ڈاکٹر حنا خانزادہ کا گائنی کی ڈاکٹر پر تشدد کا انکشاف ہوا ہے،سفارشی مریض کی شکایت پرڈی ایم ایس نے تلخ کلامی کے بعد ڈاکٹر سائرہ بانو کو سر سے پکڑ کر دروازے پہ مارا اور تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ ڈاکٹر کی تحریری درخواست دینے کے باوجود ایم ایس اور دیگر حکام نے کارروائی نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق عباسی شہید اسپتال کے گائنی وارڈ میں سفارشی مریض کی جانب سے بہتر علاج نہ دینے پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر حنا خانزادہ کو شکایت موصول ہوئی، جس پر ڈاکٹر سائرہ بانو کو بلایا گیا، مریض کی شکایت کے متعلق بات چیت ہونے کے دوران ڈی ایم ایس ڈاکٹر حنا اور ڈاکٹر سائرہ بانو میں تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد ڈاکٹر سائرہ نے کوئی چیز اٹھا کر ڈاکٹرحنا کو ماری وہ بچ گئی، جبکہ ڈاکٹر حنا نے ڈاکٹر سائرہ بانو کوسر سے پکڑ کر دروازے پہ مارا اور تشدد کیا تو ان کے سر پر غدود بن گیا، جس کے بعد سائرہ بانو نے ون فائیؤ پر کال کی، پولیس آنے کے بعد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے رفع دفع کر کے معاملہ نمٹا دیا اور پولیس کو واپس کر دیا، جس کے بعد سائرہ بانو نے تحریری درخواست دی ہے، لیکن ایم ایس اور دیگر حکام کی جانب سے کو ئی کارروائی عمل میں نہیں آئی ہے، ڈاکٹر سائرہ بانو نے بتایا کہ ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹر حنا خانزادہ نے بلایا اور مریض کا جواز بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ بیہوش ہو گئی اور سر پر شدید چوٹ لگی ہے،میری شکایات کے باوجود ازالہ نہیں کیا جا رہا ہے، مریضوں اور سکیورٹی کے سامنے بناجواز تشدد کا نشانہ بنانے پرڈی ایم ایس ڈاکٹر حنا خانزادہ کو 5کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھی دیا ہے۔ اس حوالے سے موقف لینے کے لیے ڈی ایم ایس ڈاکٹر حنا خانزادہ سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا، رابطہ کرنے پرڈائریکٹر ہیلتھ کے ایم سی ڈاکٹر آصف ندیم نے کہا کہ ڈی ایم ایس عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر حنا خانزادہ کی بداخلاقی اور اس طرح کی شکایتیں موصول ہوتی رہی ہیں، اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں