محکمہ تعلیم سندھ میں من مانیاں، سینئر اساتذہ کو نظرانداز کر کے جونیئرز کا پروموشن کردیا گیا
شیئر کریں
محکمہ تعلیم سندھ میں من پسندی، سینئرزسبجیکٹ اسپیشلسٹ کو نظرانداز کر کے جونیئراساتذہ کا پروموشنز کردیا گیاہے، سال2018میں گریڈ 18ملنے والے اساتذہ کے بجائے 2021کے پروموشنز ہوئے اساتذہ کو پھر 2023 میں گریڈ 19میں ترقی دی گئی ہے، سینئر اساتذہ کی جانب سے معاملہ پر تحقیقاتی کمیٹی بنانے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔جرات کو موصول ہوئے دستاویز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 9اگست2023پر بورڈ ٹو کے تحت سینارٹی لسٹ جاری کر کے اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے، جس میں سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ کو نظر انداز کر کے جونیئر اساتذہ کی ترقی ہوئی ہے،محکمہ تعلیم سندھ نے سال 2018کے دوران اساتذہ کوگریڈ 18میں سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ طور پر ترقی دی اور اس کے جونیئرزاساتذہ کی 24ڈسمبر 2021پرگریڈ 18میں سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ طور پر ترقی ہوئی تھی، جبکہ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 2021میں گریڈ 18پرپروموشنز ہوئے اساتذہ کو گریڈ19میں ترقی دی گئی ہے، لیکن 2018میں گریڈ 18میں ترقی ملنے والے سینئر اساتذہ کو نظر انداز کر دیا گیا ہے، پروموشنز سے محروم اساتذہ کا کہنا ہے کہ سینئر اساتذہ کو جونیئر قرار دے کر جونیئرز کا پروموشن کیا گیا ہے، جو کہ سینئراساتذہ کے ساتھ بڑی ناانصافی کی گئی ہے، محکمہ تعلیم سندھ میں من پسند لوگوں پر نوازش کی جا رہی ہے، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر من پسندی پر پروموشنز دینے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔