میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اندھیر نگری چوپٹ راج بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں گریڈ 2 کا ملازم ریکوری انچارج بن گیا

اندھیر نگری چوپٹ راج بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں گریڈ 2 کا ملازم ریکوری انچارج بن گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

ریکوری انچارج کا عہدہ ہی بلدیہ اعلیٰ میں سیکشن نہیں ہے،میونسپل کمشنر نے معطل کردیا، شوکازنوٹس بھی جاری
عبدالوہاب راجپوت پر کرپشن الزامات، اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام، سوشل ویلفیئر شعبے میں بھیج دیا گیا
حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں اندھیر نگری چوپٹ راج، گریڈ 2 میں بھرتی ہونے والا عبدالوہاب راجپوت نے غیرقانونی ترقی حاصل کی، ریکوری انچارج بنا گیا، میونسپل کمشنر نے معطل کردیا، شوکاز جاری، ریکوری انچارج کا عہدہ ہی بلدیہ اعلیٰ میں سیکشن نہیں ہے، میونسپل کمشنر کا معطل لیٹر میں انکشاف، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلی حیدرآباد میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا نیا کارنامہ سامنے آگیا ہے، ملنے والے دستاویزات کے مطابق گریڈ ریکارڈ میں بھرتی ہونے والی عبدالوہاب راجپوت غیرقانونی ترقی حاصل کرکے گریڈ 16 میں اسسٹنٹ کے عہدے پر پہنچا، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ فاخر شاکر نے چہیتے ملازم کو نوازنے کیلئے اسے شعبہ ٹیکس کا انچارج ریکوری بنا دیا، حیرت انگیز طور پر بلدیہ اعلیٰ میں انچارج ریکوری کا کوئی عہدہ ہی نہیں ہے اور نہ ہی ایسی پوسٹ سیکشن ہے، میونسپل کمشنر نے کرپشن کے سنگین الزامات، اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت دیگر الزامات میں عبدالوہاب راجپوت کو معطل کرکے بلدیہ اعلی کے سوشل ویلفیئر شعبے میں واپس بھیج کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں