میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق نے کراچی والوں سے وعدہ کیا ہے، اب وفا بھی کریں،مرتضی وہاب

وفاق نے کراچی والوں سے وعدہ کیا ہے، اب وفا بھی کریں،مرتضی وہاب

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہاہے کہ پاکستان کی خدمت کا ایجنڈا لگ کر چلنا چاہیئے، وفاق نے کراچی والوں سے وعدہ کیا ہے، وفا کریں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب مزار قائد پہنچے، جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ایسا پاکستان بنائے گے جہاں عوام کا مستقل ہوگا۔ ڈسٹرک سینٹرل نہیں سارے شہر میں مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شہر معاشی حب ہے، وفاق کا بھی اتنا ہی کراچی میں حصہ ہے، جتنا لوکل گورنمنٹ کا ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کا ایجنڈا لگ کر چلنا چاہیئے۔ گورنر کی سندھ حکومت کے ساتھ ورکنگ شپ رہتی ہے، لیکن کہیں رنجشیں آجاتی ہیں۔ وفاق نے کراچی والوں سے وعدہ کیا ہے، وفا کریں۔مرتضی وہاب نے کہاکہ عباسی شہید اسپتال کی حالت کو دیکھ کر دل رکھتا ہے۔ پان کی پیکیں پھیکنے کے بجائے اب اس کو صاف کریں۔ کراچی کے مسائل کو ذمہ داری سے حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ سم بند ہونے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات ہوئی ہے، جواب نہیں آیا۔ سم سے زیادہ اپنی جانوں کی فکر کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں