میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیگم صفدر اعوان کے استاد پرویز رشید اور محمود اچکزئی ہیں، فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدر اعوان کے استاد پرویز رشید اور محمود اچکزئی ہیں، فیاض الحسن چوہان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان میں تاحیات نا اہل ہیں، نواز شریف ضمانت لے کر بیرون ملک گئے ، بیگم صفدر اعوان کے استاد پرویز رشید اور محمود اچکزئی ہیں، شہباز شریف، حمزہ شہباز اسمبلی میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے ، بھارت میں برسر اقتدار جماعت خطے کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہے ، بھارتی ظلم و جبر کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کا سیاسی نقشہ قوم اور کشمیریوں کی امنگوں کا ترجمان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی معاشرہ تقسیم کا شکار ہوچکا، مودی سرکار بھارت میں آر ایس ایس نظریے پر گامزن ہے ، بنگلادیش اور دیگر ہمسایہ ممالک سے بھی بھارت کے تعلقات خراب ہوگئے ، مودی نے عمل سے ثابت کیا کہ وہ نا پسندیدہ رہنما ہے ۔ انہوں نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف حکومت کے کم اورعدالتوں کے مفرور اورملزم زیادہ ہیں، اس حوالے سے قانونی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ بیگم صفدر اعوان کے استاد پرویز رشید ، ان کے اسکرپٹ اور ڈائریکٹر محمود اچکزئی ہیں، انہوں نے پرویز رشید کے کہنے پر اپنے والد اور چچا کی ہنستی بستی سیاست اور کاروبار بگاڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جن کو نیب بلاتا ہے تو و اویلا شروع ہوجاتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا مجھے کیوں بلایا، نیب میں پیشی کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا جاتا ہے ، عثمان بزدار بھی پیش ہوئے لیکن انہوں نے خاموشی سے پیشی دی، اپوزیشن الائیز پارٹیز فار کرپشن مولانا فضل الرحمان کا یہ محبوب مشغلہ ہے ، سب نے اپوزیشن کی گذشتہ اے پی سی کا حال دیکھ لیا، نہ 9 من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کوسب کچھ نظر آرہا ہے کہ پرامن اور انتہاپسند ملک کون ہے ، پاکستان میں اقلیتوں کو عزت اوروقار دیا گیا ہے ، ہم نے کرتارپور راہداری بنائی، مندروں کی آرائش وتزئین کررہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں