میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومتی ایوارڈز کیلئے نامزدگی پر شوبز حلقوں میں خوشی کی لہر

حکومتی ایوارڈز کیلئے نامزدگی پر شوبز حلقوں میں خوشی کی لہر

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

متعدد فنکاروں اور گلوکاروں کی حکومتی ایوارڈز کے لئے نامزدگی پر شوبز حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اداکارہ بشریٰ انصاری ،اداکارہ طلعت حسین کو ستارہ امتیاز ، اداکارہ ریشم، ہمایوں سعید، سکیمہ سموں، گلوکارمحمد علی شہکی ، علی ظفر اور مہ جبیں قزلباش کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور عابد ہ پروین کی ہلال امتیاز کے لئے نشان امتیاز کے لئے نامزدگی پر شوبز حلقوںنے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے فن کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے والوں کو تحسین پیش کرنا خوش آئند ہے ۔ ان شخصیات کا کہناہے کہ حکومت کوکسی بھی شعبے میں ایوارڈ دینے کیلئے اس شعبے کی جیوری بنانی چاہیے جو تجربے اور دیگر خصوصیات کی بنیاد پر نامزدگی کرے تاکہ کوئی بھی اس کی شفافیت پر انگلی نہ اٹھا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جتنی بھی شوبزشخصیات کی نامزدگی کی گئی ہے سب نے ہر ممکن طور پر فن کے ذریعے پاکستان کی خدمت کی ہے اور انہیں ایوارڈ ملنا شوبز سے وابستہ ہر شخص کو ایوارڈ ملنے کے مترادف ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں