میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا عبیداللہ سندھی کے شاگرد مفتی جلال جمالی 120برس کے ہوگئے

مولانا عبیداللہ سندھی کے شاگرد مفتی جلال جمالی 120برس کے ہوگئے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

34حج اور 45عمر ے کر نے والے 120سال کے ممتاز عالم دین اور بزرگ مفتی جلال الدین جمالی بغیر چشمے کے لکھتے ، پڑھتے اور درس و تدریس میں مصروف رہتے ہیں۔میڈیار پورٹ کے مطابق مفتی جلال الدین جمالی گاؤں شیر خان جمالی کے رہائشی ہیں اور یہ زندگی کی 120 بہاریں دیکھ چکے ہیں ، انہوں نے 34 حج اور 45 عمرے کیے ہیں۔آپ مولاناعبیداللہ سندھی کے شاگرد رہ چکے ہیں اور آپ نے مولانا اشرف علی تھانوی اور دیگر نامور علماء کرام سے بھی فیض حاصل کیا ہے ۔مفتی جلال الدین جمالی نے قرآن پاک اور بخاری شریف کے کچھ حصے کا ترجمہ اور دیگر کتابیں لکھیں جبکہ روزانہ خواتین اور مرد دوردراز سے آپ سے ملاقات اور دعا کرانے آتے ہیں۔مفتی جلال الدین کا قیام پاکستان کے سلسلے میں کہنا تھا کہ محمد علی جناح نے پاکستان بنایا اور ہندوستان اور پاکستان کے لوگ خوش ہوگئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں