میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جمہوریت کیخلاف تماشا بند نہ ہوا تو مشرقی پاکستان طرز کا حادثہ ہوسکتا ہے، نواز شریف

جمہوریت کیخلاف تماشا بند نہ ہوا تو مشرقی پاکستان طرز کا حادثہ ہوسکتا ہے، نواز شریف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف تماشہ بند نہ ہوا تو مشرق پاکستان طرز کا حادثہ ہوسکتا ہے نظریہ ضرورت نے قائد کا پاکستان توڑ دیا ہے جان پر ہی کیوں نہ بن جائے آئین میں ترمیم، ووٹ کا تقدس بحال کروںگا۔ تفصیلات کے مطابق مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعطم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان قائداعظم کی قیادت میں جمہوری اور قانونی طریقے اور ووٹ کی طاقت سے وجود میں آیا لیکن بدقسمتی سے ان کی وفات کے بعد ہم نے جمہوریت اور قانون کو نظر انداز کرکے نظریہ ضرورت ایجاد کرلیا جس سے قائداعظم کا پاکستان ٹوٹ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک ٹوٹنے سے ہم نے کوئی سبق نہیں سیکھا تاہم اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو اسی راستے پر گامزن کیا جائے جو قائداعظم نے طے کیا تھا جب کہ ہمیں طے کرنا ہوگا کہ ہر صورت اور ہر قیمت ووٹ کے تقدس کو اپنائیں گے اوراس کو برقرار رکھیں گے۔نواز شریف نے کہا کہ اگر مشرقی پاکستان بھی ہمارے ساتھ ہوتا اور ترقی میں پیش پیش ہوتا تو خوشی ہوتی تاہم اگر ہم ووٹ کے تقدس کا احترام اور اس کی حرمت کا خیال کرتے تو کبھی یہ دن دیکھنا نہ پڑتا۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں پوتا داداکے زمانے کے کیسز آج تک بھگت رہا ہے لیکن فیصلے نہیں ہورہے، لوگوں کی ساری جائیداد لگ جاتی ہے لیکن فیصلے نہیں ہوتے جبکہ پاکستان بنانے کا مقصد یہ نہیں تھا کہ یہاں مساوات نہ ہو، چند لوگوں کے پاس گھر ہیں تو باقی کے پاس بھی ہونی چاہئیں تاہم جو اپنا گھر نہیں بنا سکتے انہیں گھر دیں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے لیے آئین میں ترمیم کریں گے جبکہ اگر یہ تماشا بند نہ ہوا تو پاکستان کو کسی دوسرے حادثے سے دوچار کریگا ووٹ کا تقدس لائیں گے اور احترام بھی کرائیں گے کیوں کہ اسی کی وجہ سے ملک نے مصیبتیں جھیلی ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ یہ ملک 20کروڑ عوام کا ہے کسی خاص گروپ یا چند لوگوں کی مملکت نہیں جو اٹھ کر اکثریت کو یرغمال بنادے اور ہر کیس میں 20کروڑ عوام کے ووٹوں کا تقدس پامال کیا گیا جسے ہم نہیں مانتے اور اب ہر صورت عوام کے ووٹ کے تقدس کو بحال کرینگے چائے اس کیلئے جان پر ہی کیون نہ بن جائے انہوںنے کہا کہ اب وقت اگیا ہے کہ ملک کو قائد اعظم کے بتائے ہوئے راستے پر چلانے کی کوشش کریں جہاں امن انصاف اور قانون کی حکمرانی ہوں انہوںنے مزید کہا کہ ہم سماجی معاشی اور عوامی انصاف کو ممکن بناکر ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے کیوں کہ عوام کا سمندر ہمارے ساتھ ہے کیس گروپ یا چند لوگوں کے ساتھ نہیں اور انشاء اللہ عوام کے اس سمندر کے بل بوتے پر قائد اعظم کے وژن کو اپنا لیڈر بناکر قوم کی تقدیر بدل دینگے-


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں