میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا، طیاروں کی گھن گرج

ملک بھر میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا، طیاروں کی گھن گرج

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد/ کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا، ائیر شو میں طیاروں کی گھن گرج، پائلٹوں کی مہارت نے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا، امن برباد کرنے والوں کو نشان عبرت بنادیں گے، صدر ممنون کا تقریب سے پرجوش خطاب۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا 70واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا اور اس حوالے سے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔یوم آزادی کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد ملک کی خوشحالی، سلامتی، امت مسلہ کے اتحاد اور کشمیریوں کی جدوجہد کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس کے علاوہ مذہبی اقلیتی برادری نے بھی ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا۔جشن آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ہوئی جس میں صدر ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ اور مختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔ تقریب میں چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ بھی شریک تھے جو پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر خصوصی طور پر شرکت کرنے اسلام آباد پہنچے۔ اس کے علاوہ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی دلفریب تقریب بھی ہوئی۔ملک کے یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں خصوصی آزادی ٹرین کا ملک گیر سفر جاری ہے۔ اسلام آباد کے فاطمہ جناح ایف نائن پارک میں پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کی فضائیہ نے شاندار اور فقید المثال فضائی کرتب دکھائے۔ فلائی پاسٹ کی تقریب کے مہمان خصوصی صدر ممنون حسین تھے جبکہ فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان، اعلیٰ فوجی حکام، سفارتکاروں اور بڑی تعداد میں عوام نے بھی شرکت کی۔ فلائی پاسٹ کا آغاز پاکستان ایئر فورس کے پائلٹس نے کیا اور میراج طیاروں، ایس اے اے بی 2000 سمیت اگستا 139 ہیلی کاپٹروں نے بہترین فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اظہار یکجہتی کیلئے ترکی اور سعودی عرب کی ایئر فورسز کے خصوصی دستوں نے بھی فلائی پاسٹ میں شرکت کی اور فضائوں میں رنگ بکھیر دیئے۔ ترکی کی فضائیہ کے ماہر ہوا بازوں نے ایف 16 طیاروں کے ذریعے اپنی مہارتوں کا ثبوت دیا جبکہ اس موقع پر 6 سعودی ہاکس طیاروں نے فضائی مظاہرہ کے ساتھ ساتھ انتہائی نیچی پرواز کرتے ہوئے صدر مملکت کو سلامی پیش کی۔ پاکستان ایئر فورس کے ایم 17 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سپیشل سروسز گروپ کے اہلکاروں نے فضاء سے چھلانگیں بھی لگائیں جبکہ اس موقع پر پوما ہیلی کاپٹروں جے ایف تھننڈر طیاروں نے بھی فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ ٓج کا دن ہمارے لیے اہم اور قابل فخر ہے کیوں پاکستان ایک نظریئے کے تحت حاصل کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان وہ ملک ہے جس کے پاس دو جہاز نہیں تھے لیکن آج جے ایف تھنڈر کی صورت میں بہترین لڑاکا طیارے موجود ہیں ٗ یہ ہمارا حق ہے اپنے جہازوں اور سپاہیوں کو فخر سے دیکھیں۔ جبکہ صدر ممنون حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کا امن برباد کرنے والوں کو نشان عبرت بنادیں گے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے دشمن نے جارحیت کی تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا ملکی ترقی کے لئے تعلیم کو عام کرنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں