میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کیساتھ اقتصادی تعاون چین کے لئے نہایت اہم ہے، وانگ یانگ

پاکستان کیساتھ اقتصادی تعاون چین کے لئے نہایت اہم ہے، وانگ یانگ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد/ ریاض/ تہران (خبر ایجنسیاں) چینی نائب وزیراعظم وانگ یانگ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی شہد سے میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے،چین اور پاکستان ساتھ ساتھ کھڑے ہیںپیر کو نائب وزیراعظم چین وانگ یانگ نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب میں چینی نائب وزیراعظم نے کہاکہ چین ہمیشہ پاکستان کا اچھا ہمسایہ اور اچھا بھائی رہے گا چین پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو اہمیت دیتا ہے، چین پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے انہوں نے کہا کہ چین میں زلزلہ زدگان کی مدداور اقوام متحدہ میں پاکستان کا تعاون نہیں بھول سکتے۔ دوسری جانب سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر ممنون حسین کو سعودی عوام وحکومت اور خود اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے صدر پاکستان کے نام تہنیتی پیغام میں برادر پاکستانی عوام اور ملک کیلئے مزید ترقی و خوشحالی اور صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایرانی صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو یوم ازادی کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی .ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے یوم ازادی کے موقع پر صدر روحانی نے پاکستانی وزیراعظم حکومت اور پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد دی.انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعاون سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں