میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئین میں ترمیم کے لئے ن لیگ کا ساتھ نہیں دینگے، پنجاب کی قیادت اداروں کیخلاف بیان بازی بند کرے، بلاول بھٹو

آئین میں ترمیم کے لئے ن لیگ کا ساتھ نہیں دینگے، پنجاب کی قیادت اداروں کیخلاف بیان بازی بند کرے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت اصولوں کی سیاست کرے گی اور آئین میں ترمیم کے لئے مسلم لیگ نکا کبھی ساتھ نہیں دے گی پاکستان کوروشن خیال اورترقی یافتہ ملک بنائیں گیپنجاب کی قیادت کواداروں کیخلاف بیان نہیں دینے چاہئیںکراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل صورتحال سے گزررہا ہے موجودہ حالات میں سیاسی کشیدگی ہرگز مناسب نہیں لیکن پنجاب کے لیڈر جو کررہے ہیں انہیں نامناسب بیانات کے بجائے اپنی سرحدوں کے حالات کو مدنظر رکھنا ہوگابلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اپنے اصول ہیں اور ہم اپنے اصولوں پر سیاست کرتے ملک کے امن کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے نوازشریف کی نااہلی کے بعد اب حکومت حد سے تجاوز کرنے کی کوشش میں ہے اور آئین میں ترمیم کے پیچھے پڑگئی ہے اگر یہ لوگ کوئی ترمیم کرتے بھی ہیں تو اس کا فائدہ نواز شریف کو نہیں ہوسکتا اور یہ لوگ جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہوسکتا جب کہ پیپلزپارٹی اس معاملے میں کبھی بھی ن لیگ کا ساتھ نہیں دے گی۔ قبل ازیں یوم ازادی کے موقع پرچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزار قائد پر حاضری دی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی ساتھ تھے۔ مہمانوں نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں