نادانی میں گمراہ ہونے والے متحدہ پاکستان میں پاکستان آجائیں، فاروق ستار
شیئر کریں
کراچی (رپورٹ: عمران علی شاہ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کچھ لوگ جو گمراہ ہوگئے ہیں انہوں نے نادانی میں ایسا کیا ہے میں انہیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں واپس آنے کی دعوت دیتا ہوں کل بھی ایم کیو ایم آپ کی تھی آج بھی ہے بعض لوگوں کے جانے سے ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کو نقصان نہیں پہنچا کیونکہ لانڈھی کے عوام کل بھی ایم کیو ایم کے تھے اور آج بھی ایم کیو ایم کے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے تحت لانڈھی نمبر 4 میں عمران شہید پارک میں ایم کیو ایم جشن فیسٹیول میں دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا فیسٹیول 11 اگست سے 20 اگست تک جاری رہے گا کافی عرصہ بعد لانڈھی میں عوام کو تفریح کا موقع میسر آیا تو عوام کا جم غفیر امڈ آیا جشن آزادی کی خوشی میں فیسٹیول میں لگے جھولے موت کا کنواں اور دیگر تفریح 13 اور 14 اگست کے لئے مفت فراہم کی گئی رش کا یہ عالم تھا کہ لوگوں کو پارک کے باہر روکنا پڑگیا اور رش کم ہونے پر یکے بعد دیگرے اندر جانے کی اجازت دی گئی ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام جشن آزادی فیسٹیول میں شاہ فیصل کالونی اور کورنگی ٹائون کا بھی دورہ کیا ان کے ہمراہ رکن رابطہ کمیٹی ابوبکر انچارج ضلع کورنگی خالد عمر اراکین قومی وصوبائی اسمببلی بھی موجود تھے ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ہمارے آبائو اجداد نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان بنایا تھا ان کی یاد کے بغیر جسن آزادی ادھورا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو ترقی یافتہ خوشحالی اور فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں متحدہ قومی موومنٹ کراچی کے عوام خصوصاً سندھ کے مسائل کے حل کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ جس ملک کو ہمارے آبائو اجداد نے لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہم اس ملک کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔