9مئی، سکیورٹی آلات کی توڑ پھوڑ سے بڑا نقصان ہوا، رپورٹ حکومت کو ارسال
شیئر کریں
9مئی کے پر تشدد واقعات میں تحریک انصاف کے شرپسندوں کی جانب سے سکیورٹی آلات کی توڑ پھوڑ سے بڑا نقصان ہوا جس کی رپورٹ حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔ سیف سٹیز کے کیمروں اور ٹریفک سگنلز کی توڑ پھوڑ سے ہونے والے نقصان کے تخمینہ کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق سیف سٹیز کے کیمروں اور ٹریفک سگنلز کی توڑ پھوڑ اورسامان چوری سے کروڑوں کانقصان ہوا۔ زمان پارک،سرور روڈ،مین بلیوارڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر2کروڑ4لاکھ کے کیمرے اور سگنلز توڑ دیئے گئے۔ تحریک انصاف کے پرتشددمظاہرین نے ٹریفک سگنلز کا 53لاکھ کاسامان توڑ دیا یا چوری کرلیا۔ مختلف شاہراہوں پر نصب سکیورٹی کیمروں کو 1 کروڑ 53 لاکھ سے زائد کا سامان توڑ دیا گیا یا چوری کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مظاہرین نے مختلف مقامات پر اپنی شناخت چھپانے کیلئے کیمرے توڑ ے۔ متعدد کیمروں کے ٹاورز سے نصب باکسز سے اسسریزچوری کرلی گئیں۔ سیف سٹیز نے کینٹ اور سول لائنز ڈویژن میں شرپسندوں کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج کروائے۔