33نمبر والا فیل، اب پاس ہونے کے لیے 40 نمبر حاصل کرنا ہوں گے
جرات ڈیسک
هفته, ۱۵ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
تعلیمی بورڈز کے کمیٹی اجلاس میں امتحانی شیڈول مارچ اپریل کے بجائے مئی جون میں کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔ ملک کے تعلیمی بورڈز کی کمیٹی فار چیئرمینز کا دو روزہ اجلاس ہوا جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔ کمیٹی نے پاسنگ مارکس کم از کم 40 فیصد کرنے پر اتفاق کیا، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے مسلم طلبہ کیلئے مطالعہ قرآن لازمی قرار دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پورے ملک میں یکساں رزلٹ کارڈ متعارف کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ رواں سال کیلئے انٹر بورڈ اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا، بلوچستان بورڈ رواں سال انٹر بورڈ اسپورٹس کمیٹی کا چیئرمین ہوگا۔