میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاقت آباد، غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈر ریحان قریشی کا راج قائم

لیاقت آباد، غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈر ریحان قریشی کا راج قائم

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ خصوصی) لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بدنام بلڈر ریحان قریشی اینٹی کرپشن اور لیاقت آباد تھانہ کے نام پر غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں سے بھتہ وصول کرنے لگا اینٹی کرپشن کے بعض افسران کو ساتھ ملایا ہوا ہے محکمہ اینٹی کرپشن کے اعلیٰ افسران بلڈر مافیا سے بھتہ وصول کرنے کے معاملات سے لاعلم ہیں قریشی برادران نے اینٹی کرپشن افسران کے ذریعے ایس بی سی اے کی پٹہ سسٹم مافیا کے معطل بلڈنگ انسپکٹر ضیاء کالا کو بھی اپنے کنٹرول میں کر رکھا ہے ضیاء کالا کا سالا کامران مرزا لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کرنے اور کرانے میں ملوث ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لیاقت آباد میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات سے اینٹی کرپشن اور لیاقت آباد تھانہ کے نام پر بھی بھتہ وصول کیا جارہا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کے بعض افسران نے غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بدنام بلڈر ریحان قریشی کو اپنا بیٹر بنا رکھا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ بلڈر ریحان قریشی اینٹی کرپشن کے نام پر بلڈروں کو ہراساں کرتا ہے اور پھر ان سے محکمہ اینٹی کرپشن کے نام پر بھتہ لیتا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کے بعض افسران سے قربت کی وجہ سے اس نے ایس بی سی اے کے پٹہ سسٹم کے معطل بلڈنگ انسپکٹر ضیاء کالا کو بھی اپنے ساتھ ملایا ہوا ہے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کے اعلیٰ حکام لیاقت آباد کی بلڈر مافیا سے غیر قانونی تعمیرات کی مد میں لئے جانے والے بھتہ سے لاعلم ہیں اور اینٹی کرپشن کی کالی بھیڑیں اس سے فائدہ اٹھارہی ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ ریحان قریشی لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں سے لیاقت آباد تھانے اور ڈی ایس پی لیاقت آباد کے نام پر بھی بھتہ لے رہا ہے معلوم ہوا ہے کہ لیاقت آباد تھانے کا بھتہ تو لیاقت آباد تھانے کے انچارج کو دے دیا جاتا ہے لیکن ڈی ایس پی لیاقت آباد کا بھتہ قریشی برادران خود ہڑپ کرجاتے ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد میں معطل بلڈنگ انسپکٹر ضیاء کالا کا سالا کامران مرزا بھی غیر قانونی تعمیرات کررہا ہے اس کے بھی قریشی برادران سے قریبی مراسم ہیں کامران مرزا کو اکثر ریحان قریشی کے ساتھ علاقے میں دیکھا جاتا ہے جرأت کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق لیاقت آباد میں پیپلز پارٹی کے بعض عہدیداروں نے صوبائی وزیر بلدیت ناصر حسین شاہ کی توجہ لیاقت آباد میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کی جانب مبذول کرائی لیکن ان کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں