نگراں حکومت کی تشکیل ،ایم کیو ایم پاکستان اور سندھ حکومت میں معاملات طے پاگئے
شیئر کریں
(رپورٹ :صابر علی) باخبر ذرائع کے مطاق ایم کیو ایم پاکستان اور حکومت سندھ نگراں حکومت کی تشکیل کے لئے معاملات طے پاگئے ہیں اور حکومت سندھ یہ چاہتی ہے کہ نگراں حکومت کے لئے موجودہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے بجائے ایم کیو ایم پاکستان کی نامزد کردہ اپوزیشن لیڈر رعنا انصار سے مشاورت کی جائے اور اس طرح باہمہ مشاورت سے ہم آہنگی سے سندھ کا نگراں وزیراعلی اور کابینہ بنائی جائے تاہم دوسری جانب موجودہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک تازہ ویڈیو بیان اور وزیراعلی سندھ کو خط لکھ کر حکومت سندھ اور ایم کیو ایم پاکستان کے لئے ایک نئی مشکل پیدا کردی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ نگراں حکومت کی تشکیل کے حوالے سے اپنا آئینی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں تاہم وزیراعلی سندھ نے ویڈیو بیان یا خط کے ذریعے مشاورت کو مسترد کرتے ہوئے انہیں سامنے آ کر بات کرنے کا کہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ حلیم عادل شیخ اپنی روپوشی ختم کر کے منظر عام پر آتے ہیں یا نہیں اور روپوش رہتے ہوئے کس طرح اپنا آئینی کردار ادا کرتے ہیں ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کی روپوشی اور منظر عام پر نہ آنے کی صورت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہی حکومت سندھ اور ایم کیو ایم پاکستان نے مل کر یہ منصوبہ بنایا ہے کہ نیا اپوزیشن لیڈر بنا کر اپنی مرضی سے نگراں وزیراعلی اور نگراں کابینہ کی تشکیل کے فیصلے کئے جائیں اس حوالے سے آنے والے چند روز انتہائی اہم ہیں اور دیکھنا یہ ہے کہ سندھ میں مستقبل کی سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔