(اعداد وشمارکا گورکھ دھندہ)آئی ایم ایف کا حکومتی اعداد وشمار ماننے سے انکار
شیئر کریں
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان جی ڈی پی گروتھ پر اختلاف سامنے آگیا۔ آئی ایم ایف نے معاشی شرح نمو پرحکومتی اعدادوشمارماننیسیانکار کردیا۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ گذشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو مثبت اعشاریہ دو نو فیصد نہیں بلکہ منفی صفر اعشاریہ پانچ فیصد رہی جبکہ تحریک انصاف حکومت کے آخری مالی سال دو ہزار بائیس میں پاکستان کی معاشی شرح نمو چھ اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کا جی ڈی پی ہدف بھی حاصل نہ ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد تک رہ سکتی ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا ہے -آئی ایم ایف نے گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی توقع ظاہر کی ہے-آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی25.9 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ گذشتہ برس مہنگائی کی اوسط شرح 29.6 فیصد تھی- اسی طرح رواں مالی سال 2023-24 کے دوران پاکستان میں بے روزگاری میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے-آئی ایم ایف نے رواں برس بے روزگاری کی شرح 8فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے اور گذشتہ برس بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد تھی- آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کا مالیاتی خسارہ 7.5 فیصد تک رہنے ک