میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان گرفتار

بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں فنانشل سروسز کے دفاتر واقع سیدپور روڈ راولپنڈی میں کی گئی، 19 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔انسپیکٹر بدر منیر نے پلازے میں موجود کمپنی کے مختلف دفاتر کو سیل کر دیا، آن لائن کمپنی میں مختلف سیکشن بنے ہوئے تھے۔ملزمان کو روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو کال کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا جس کے بعد ملزمان متاثرہ شہریوں، دوستوں اور انکے رشتے داروں کو مختلف نوعیت کی کالز کرتے تھے۔ ہر ملزم کو روزانہ کی بنیاد پر 100 سے 150 کالز کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا۔مذکورہ دفاتر میں ٹارچر کالز سے متعلق علیحدہ سیکشن بنے ہوئے تھے، ہر سیکشن کو کالز کرنے کے حوالے سے الگ الگ کام سونپے جاتے تھے۔ ڈی زیرہ، ڈی ون، ڈی ٹو، ڈی ایس ون، ڈی ایس ٹو اور ڈی ایس تھری کے نام سے سیکشن بنے ہوئے تھے۔مذکورہ لون ایپس کے ذریعے ملزمان کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاتی تھی۔ بعد ازاں ملزمان متاثرہ شہریوں کو ہراساں کرتے تھے۔چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں دستاویزات، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور سمز برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب کراچی میں بھی آن لائن لون ایپس کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرنے کا معاملہ سامنے آیا جہاں متاثرہ شہری نے ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی کو آن لائن درخواست دی تو کارروائی کے بجائے چند دن بعد متاثرہ شہری کو خود دفتر پہنچ کر درخواست جمع کرانے کا عندیہ دے دیا گیا اور تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں