سندھ کاامن کسی صورت خراب نہیں ہونے دیںگے ٗمرادعلی شاہ
شیئر کریں
وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے حیدر آباد میں بلاول کاکا کے قتل اور اس کے بعد کے واقعات کا نوٹس لے لیا گیا۔وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدر آباد میں بلاول کاکا کے قتل کے بعد حیدرِ آباد اور کراچی میں پیش آنے والے واقعات پر پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اور کہا ہے کہ سندھ امن کا گہوارا ہے اور اس کا امن کسی صورت خراب ہونے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں کئی دہائیوں سے مختلف زبانوں کے لوگ محبت سے رہائش پزیر ہیں، سندھ کے کسی بھی شہر بشمول حیدر آباد میں لسانی بنیادوں پر کوئی سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔وزیرِ اعلی سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس واقعے کی پیشہ ورانہ تفتیش کر کے مجرموں کو کیف کردار تک پہنچائے، اس واقعے کو جرم کے حوالے سے دیکھا جائے نہ کہ لسانی بنیادوں پر۔سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجرموں کی کوئی ذات، قومیت یا زبان نہیں ہوتی بلکہ جرائم ان کا شیوا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ حیدر آباد بائی پاس پر واقع ہوٹل میں عیدِ قرباں کے دوسرے روز گاہکوں، ہوٹل مالکان اور ملازمین کے درمیان جھگڑے میں نوجوان بلال کاکا جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ جھگڑے میں دونوں اطراف کے 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔قتل کے الزام میں گرفتار ملزم شہسوار کو عدالت نے 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔