میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان پہلا سیاستدان جسے سپریم کورٹ نے آئین شکن اور جھوٹا قرار دیا، مریم نواز

عمران خان پہلا سیاستدان جسے سپریم کورٹ نے آئین شکن اور جھوٹا قرار دیا، مریم نواز

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان پہلا سیاستدان ہے جس کو سپریم کورٹ نے کہا یہ جھوٹا اور آئین شکن ہے، آئین توڑنے والوں پر غداری کے مقدمے چلنے چاہئیں اور ایسی سزا ملنی چاہیے کوئی آئین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ کرے۔ مسلم لیگ ن نے کسی کو سازش کے ذریعے باہر نہیں کیا، ڈرتے کیوں ہو؟آومیدان میں اور مقابلہ کرو شیر کے ساتھ، کہتا ہے مسٹر ایکس اور مسٹر وائی بیٹھ کر دھاندلی کر رہا ہے،سپریم کورٹ نے فتنہ خان کی جھوٹی سیاست کو اڑا کر رکھ دیا،مبارک ہو عمران خان تم پاکستان کے پہلے سیاست دان ہو جس نے آمر کو بھی مات دی،عمران خان پاکستان میں جو بارودی سرنگیں بچھا کر گیا تھا، ان کو مسلم لیگ ن نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایک ایک بارودی سرنگ کو اپنے ہاتھ سے ہٹاکر پاکستان کو بچایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ مشکل فیصلے جو کرنے پڑے وہ کیے، دل پر پتھر رکھ کر کیے، عمران خان پاکستان میں بارودی سرنگیں بچھا کر گیا تھا، مسلم لیگ ن نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایک ایک بارودی سرنگ کو اپنے ہاتھ سے ہٹاکر پاکستان کو بچایا ہے۔ مشکل دور ختم ہوا، ان شااللہ آنے والے دن اچھی سے اچھی خبریں لے کر آئیں گے ، یہ عوام ہماری ذمہ داری ہیں، وہ جو کہتے تھے ہم آلو، پیاز کے ریٹ معلوم کرنے نہیں آئے، آج کل اپنی تقریروں میں دھنیا اور پودینے کا ریٹ بھی بتاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آیا ہے، اس میں فتنہ خان کی جھوٹی سیاست کو اڑا کر رکھ دیا، پاکستان کے 75 سال میں یہ پہلا سیاست دان ہے، جس کو سپریم کورٹ نے کہا یہ جھوٹا بھی ہے اور آئین شکن بھی ہے۔ سپریم کورٹ کے جج نے کہا یہ پاکستان کا آئین توڑنے کا مرتکب ہوا ہے تو مبارک ہو عمران خان تم پاکستان کے پہلے سیاست دان ہو جس نے آمر کو بھی مات دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سے کہتی ہوں کہ پاکستان کے مقدس آئین توڑنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، غداری کے مقدمے چلنے چاہیئں، انھوں نے پاکستان کے آئین کو اپنے پاں تلے روندا ہے، اس لیے ان کو ایسی سزا ملنی چاہیے کہ پھر کسی کو آئین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں