میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سندھ میں مون سون کے دوسرے اسپیل نے انٹری دیدی جس کے نتیجے میں کر اچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی اور تیز ہواں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، گلشن حدید، گلزار ہجری، پورٹ قاسم اور اطراف میں تیز بارش ہوئی ۔ناظم آباد، لیاقت آباد، سہراب گوٹھ، سائٹ ایریا، گلستان جوہر میں بھی تیز ہواں کے ساتھ بارش ہوئی۔ذرائع کے مطابق آندھی کے باعث شہر میں گہرے سیاہ بادل چھانے سے حد نگاہ کم ہوگئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور بلدیاتی الیکشن کے لیے لگائے گئے بینرز اور ہورڈنگ بورڈز گر گئے۔اس سے قبل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ رات میں اس سسٹم کے اثرات کراچی میں بھی نمایاں ہوں گے، کراچی کے بعض مقامات پر رات کو گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے اور ہیوی اسپیل کا بھی امکان ہے۔مون سون سسٹم کے باعث آئندہ 24 سے 72گھنٹے کے دوران کراچی اور حب ڈیم کے گرد ونواح میں بارش متوقع ہے۔اس حوالے سے ترجمان این ڈی ایم اے نے سندھ وبلوچستان کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں