میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم)رابطہ کمیٹی کے رہنما عامر خان نے سندھ میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ کراچی کو کمزور کرنے کی منظم سازش کی جارہی ہے۔بہادرآباد مرکز پر پریس کانفرنس کے دوران عامر خان نے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل پر لوگوں کو بھرتی کیا گیا، نادرا میں پچاس فیصد غیر قانونی بھرتیاں ہیں، نادرا میں کالعدم تنظیموں کیلوگوں کے جعلی شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں۔عامر خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے سیکریٹری کی انکوائری ہونی چاہیے، پی پی پی نے ہمیشہ جعل سازی کی، ایف آئی اے رپورٹ جاری ہوئی ہے، جعلی شناختی پر چالیس لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ کرائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی آبادی کو ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گنا گیا ہے، ایف آئی اے کی رپورٹ کی مطابق 60 فیصد لوگ سندھ میں کرپٹ ہیں، سندھ اور پاکستان کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم میں کچھ ترامیم کی ضرورت لازمی ہو گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں