میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹھیکیدار مافیا کے کارندوں کا زر خیز ترین گڈاپ ٹاؤ ن پر قبضہ

ٹھیکیدار مافیا کے کارندوں کا زر خیز ترین گڈاپ ٹاؤ ن پر قبضہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے زرخیز ترین گڈاپ ٹائون ٹو پر بر اجمان ٹھیکیدار مافیا کے کار ندوں نے گڈاپ ٹائون کو گھر کی لونڈیا سمجھتے ہوئے بلا خوف و خطر غیر قانونی اور بالائے حدود دستاویزات کو رجسٹر کرنا شروع کر دیا ہے ۔انتہائی قابل اعتماد ذرائع کے مطابق ریونیو منسٹر مخدوم محبوب الزماں کے حمایت یافتہ رجسٹریشن ونگ کے ٹھیکیدار کے بل بوتے پر سب رجسٹرار شاہد اقبال کی نگرانی پر مامور لیاقت نامی شخص نے غیر قانونی دستا ویزات کی تصدیق کے لیے اسٹیٹ ایجنٹوں اوربروکرز کو سرجانی، منگھوپیر، بند مراد خان، جام چکرو اور ہلکانی میں متحر ک کر رکھا ہے جو پچھلے کئی مہینوں سے گڈاپ ٹو میں مسترد اورموخر کی گئی دستاویزات کو رجسٹر کروانے کے لیے پارٹیوں کو بھاری رقوم کے عوض ترغیب دینے میں مصروف عمل ہیں۔پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک بیشتر وکلا نے اس بات کی تصدیق کی کہ ٹھل اور جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے اس ٹھیکے دار نے اس سے قبل گلشن ٹو سے سب رجسٹرار نور محمد جیسر کو صوبائی وز یر ریونیو کے قریبی عزیز سے قربت کی وجہ سے نوکری سے بر خاست اور سینئر پیش کار خالد میمن کو معطل کروا کر اپنا راستا ہموار کر دیا تھا ۔ بعد ازاں موصوف نے گلشن ٹو میں اپنی ٹیم بٹھانے کے ساتھ ساتھ گڈاپ ٹو پر لیا قت کو سب رجسٹرار شاہد اقبال اور ہر آنے جانے والے پر گہری نظر رکھنے اور رشوت کی مد میں بھاری نذرانوں کو اکٹھا کرنے لیے مذکو رہ ٹائون میں متعین کروا دیا۔بیشتر پراپرٹی وکلا نے دیہہ بند مراد خان میں کروڑوں کی زمین کو دستاویزی شکل دینے کے حوالے سے اہم انکشافات کا بھی اشارہ دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں