نوازشریف دور میں مشعل اوباما کے تعلیمی فنڈز کی تحقیقات کا فیصلہ
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے نوازشریف دور میں مشعل اوباما کی طرف سے تعلیم کیلئے دئیے گئے فنڈز کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان نے دولت کی لالچ میں پاکستان کو بدنام کردیا، شہباز شریف اینڈ سنز کے کالے دھن اور منی لانڈرنگ کے مزید شواہد سامنے آئے ہیں،زلزلہ متاثرین کیلئے برطانوی امداد پر بھی شریف خاندان نے ہاتھ صاف کیے،برطانوی اخبارات میں ایک ایک لفظ کی چھان بین کے بعد رپورٹ شائع کی جاتی ہے، مریم صفدر اب اسے حکومت کی انتقامی کارروائی نہیں کہہ سکیں گی،برطانوی اخبار کی خبر شریف خاندان کیخلاف ایک ٹریلر ہے،دو سیاسی اداکار سیاسی تھیٹر لگاتے ہیں جن کی بات گھر والے بھی نہیں مانتے،تاجر تنظیموں سے کہتی ہوں کسی کے ذاتی مفادات کا حصہ نہ بنیں، حکومت کا بازو بن کر ملک کو مشکلات سے نکالیں، ملک اصلاحات کے بغیر نہیں چل سکتا۔ اتوار کو معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت ملک کا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،پاکستان کے سبز پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت دلائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کے حقوق کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف اینڈ سنز کے کالے دھن اور منی لانڈرنگ کے مزید شواہد سامنے آئے ہیں۔