ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی
ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے 2018کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ 2018کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2اگست 2019 تک توسیع کی گئی ہے ۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور مشکلات سے بچنے کے لیے اپنے ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کرائیں۔ان کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے مطابق ان افراد کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازم ہے جو 500گز سے زائد رقبے پر محیط مکان یا 1000سی سی سے زیادہ کی گاڑی کے مالک ہیں۔چیئرمین ایف بی آر کے مطابق گیس اور بجلی کے تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے ٹیکس دہندگان کی فعال فہرست کا حصہ بننا ناگزیر ہے ۔