سعید غنی اور شہلا رضا سمیت کئی اہم شخصیات کی اضافی سکیورٹی واپس
شیئر کریں
آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کے حکم پر سعید غنی اور شہلا رضا سمیت کئی اہم شخصیات سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی اضافی سیکورٹی واپس لی گئی ہے ،جن میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی ، صوبائی وزیر شہلا رضا اور پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ بھی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سعید غنی اور شہلا رضا کو دی گئی اضافی پولیس موبائلز ہیڈ کوارٹر طلب کرلی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ ان وزرا نے زندگی کو خطرات سے متعلق ایک خصوصی خط جاری کیا گیا تھا، جس کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر انہیں اضافی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی ۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی، سیاسی اور دیگر شخصیات کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اہلکار تعینات تھے ، جنہیں آئی جی سندھ کلیم امام کی ہدایت پر واپس لیا گیا ہے ۔