میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ موسمیات نے (آج)سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے (آج)سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

منتظم
هفته, ۱۵ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہ سکتا ہے، مطلع مزید کئی روز تک ابر آلود رہنے کا امکان ہے،چیف میٹرولوجسٹ
شہرقائد میں محکمہ موسمیات نے آج(ہفتہ) سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس کے مطابق کراچی میں ہفتے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ہے جب کہ بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے اضلاع میرپورخاص اور حیدرآباد میں تیز اور درمیانی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ بارش برسانے والا مون سون کا نیا سسٹم کراچی میں دوسرا جبکہ پاکستان بھرمیں تیسرا سسٹم ہے تاہم پچھلے سسٹم کے مقابلے میں موجود سسٹم کا حجم کم ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے پیر تک بارشوں کے بعد سسٹم کمزور پڑجائے گا مگرشہر قائد کا مطلع مزید کئی روز تک ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
مزید برآں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار اور پیر سے اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں شروع ہوگا۔محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق بارشوں کا حالیہ سلسلہ اسلام آباد، پنجاب ، خیبرپختونخوا ٗکشمیر میں شدید بارشیں دینے کے بعد اب کمزور پڑ گیا ہے اور ایک روز کے وقفے کے بعد مون سون کا نیا سلسلہ سندھ اور بلوچستان جبکہ تین روز بعد ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ہفتے اور بدھ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشیں ہو نگی اس دوران زیریں سندھ، بلوچستان، بالائی پنجاب اور کشمیر میں دوبارہ موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں 103ملی میٹر، منڈی بہائو الدین78، مری27 ، اوکاڑہ 23، پشاور 44، مالم جبہ 33 اور مظفر آباد میں 51 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ٗپنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری حالیہ بارشوں سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے اور دو روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22ہوگئی ہے۔شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس سے قریبی واقع آبادی کو شدید نقصان پہنچا ٗ شدید بارشوں کے باعث پہاڑوں پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے پتھر گرنے سے متعدد سڑکیں بند ہوگئی۔دریائے نیلم اور جہلم کے اطراف کی آبادیوں کو فلڈ کی وارننگ جاری کی گئی ۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی مظفرآباد اور گرد نواح میں شدید بارش کے بعد برساتی پانی گھروں اور سرکاری عمارتوں میں داخل ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں