میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف اقتدار بچانے کیلئے اپنے والد اور بچوں کو بدنام کر رہے ہیں‘عمران خان

نواز شریف اقتدار بچانے کیلئے اپنے والد اور بچوں کو بدنام کر رہے ہیں‘عمران خان

منتظم
هفته, ۱۵ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

قوم کے ٹیکس ادا کرنے والے لوگ کس طرح نواز شریف پر اعتماد کر سکتے ہیں‘چیئرمین پی ٹی آئی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے مستعفی نہ ہونے کا اعلان شرمناک ہے ٗ نواز شریف اقتدار بچانے کیلئے اپنے والد اور بچوں کو بدنام کر رہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، اثاثے چھپانے، دروغ گوئی اور جعلسازی کے ثبوت سامنے آنے کے باوجود نواز شریف کا مستعفی ہونے سے انکار کرنا شرمناک ہے۔نواز شریف قوم کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں، تمام اخلاقی بنیادکھونے کے باوجود وہ صرف اقتدار میں رہنے کیلئے اپنے مرحوم والد اور بچوں کو بدنام کر رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ قوم کے ٹیکس ادا کرنے والے لوگ کس طرح نواز شریف پر اعتماد کر سکتے ہیں۔ ٹیکس ادا کرنے والے لوگ اسحاق ڈار اور ان کے تعینات کیے گئے ظفر حجازی (چیئرمین ایس ای سی پی) اور سعید احمد (صد نیشنل بینک) پر کس طرح اعتماد کر سکتے ہیں جبکہ ان پر مجرمانہ مالی بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں