میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ احمد پور شرقیہ کے 26 متاثرہ خاندان کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کردیئے گئے

سانحہ احمد پور شرقیہ کے 26 متاثرہ خاندان کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کردیئے گئے

منتظم
هفته, ۱۵ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

125 ناقابل شناخت لاشوں کے ڈی این اے رپورٹ کے بعد لواحقین کو بھی چیک دیئے جائیں گے ٗڈپٹی کمشنر
سانحہ احمد پور شرقیہ کے 26 متاثرہ خاندان کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کردیئے گئے۔ڈپٹی کمشنر رانا سلیم افضل کے مطابق جمعرات کے روز 19 جاں بحق افراد کے لواحقین اور 7 زخمیوں کے ورثاء میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کیے گئے اس مقصد کیلئے بستی رمضان جوئیہ میں مختلف بینکوں اور نادرا کے کائونٹر لگائے گئے جہاں نادرا کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کی تصدیق کے بعد متاثرہ خاندانوں کے اکائونٹس کھول کر امدادی رقوم کے چیک منتقل کیے گئے۔100 سے زائد متاثرین کے اکائونٹس میں امدادی رقوم منتقل کی جائے گی، زخمیوں کو 10لاکھ ٗ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے۔ڈپٹی کمشنر رانا سلیم افضل ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ 125 ناقابل شناخت لاشوں کے ڈی این اے رپورٹ کے بعد لواحقین کو بھی چیک دیئے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں